29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یونی فکیشن بلاک کے ارکان سے26 مارچ تک جواب و اعتراضات طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے یونی فکیشن بلاک کے ارکان سے26مارچ تک جواب اور اعتراضات طلب کرلئے۔ یونی فکیشن بلاک کے ارکان کی نااہلی کے بارے میں آئندہ سماعت دواپریل کو ہوگی۔الیکشن کمیشن میں پنجاب کے یونی فکیشن بلاک کے ایم پی ایز کے خلاف مسلم لیگ ق کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ یونی فکیشن بلاک اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کی طرف سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ سماعت چیف جسٹس)ر( حامد علی مرزا نے کی۔مسلم لیگ ق کے ریفرنس کی پیروی کیلئے راجا بشارت بھی الیکشن کمیشن میں موجودتھے۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یونی فکیشن بلاک کے نو ارکان کے بعد اب دیگر تمام ارکان کیخلاف بھی نااہلی کے ریفرنس دائر کئے جائیں گے۔