29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
میدانی علاقوں میں آج سے گرد آلود جھکڑ چلنے کے امکانات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں موسم ابر آلود ہونے بعد کئی مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں آج سے گرد آلود جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں ملاکنڈ،ہزارہ، پشاور،راولپنڈی ڈویژنز، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بھی بارش ہوئی ، مالم جبہ میں16 ملی میٹر بارش، پٹن13، مری 12، گڑھی دوپٹہ10، اسکردو8، استور و بالاکوٹ6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ شب سے ہی گہرے ابرآلود موسم کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ آئندہ24گھنٹوں میں بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر ، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے ، سندھ اور بلوچستان میں آج اور کل گرد آلود جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔