تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا میں مداخلت کی تو عالمی طاقتوں کو پچھتانا پڑے گا،کرنل معمرقذافی

جنگ نیوز -
طرابلس …لیبیا کے رہنما معمر قذافی کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں نے لیبیا کے معاملات میں مداخلت کی تو انہیں اپنی اس حرکت پر پچھتانا پڑے گا۔طرابلس میں سرکاری ترجمان کے مطابق معمر قذافی کا کہنا ہے کہ لیبیا میں مداخلت پر فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی او ر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو افسوس ہوگا۔لیبیا میں غیر ملکی فوجی کارروائی واضح جارحیت ہوگی ،عالمی طاقتوں کو لیبیا میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے ۔ترجمان کے مطابق معمر قذافی نے امریکی صدر باراک اوباماا وراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو بھی پیغامات بھیجے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں عورتیں ،بچے اور مرد ان کی خاطر مرنے کیلئے تیار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.