تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جڑواں شہروں میں عوام کا کیبل آپریٹرز کے خلاف شدید رد عمل

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد اور راول پنڈی میں بھی کیبل آپریٹرز نے جیو سمیت دیگر چینلز کی نشریات آج عین اس وقت روک دیں جب کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کا اہم ترین میچ شروع ہونے ہی والا تھا ، عوام نے کیبل آپریٹرز کی اس پالیسی کے خلاف سخت الفاظ میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔اسلام آباد کے بیشتر علاقوں سے جیو سوپر اور جیو کے دیگر چینلز کے ساتھ نجی چینلز کی نشریات بند کردی گئیں ، سیکٹر ایف11 ، بلیوایریا اور دیگر علاقوں میں نشریات معطل رہیں ، راولپنڈی شہرکے بیشتر علاقوں میں کیبل نشریات معمول کے مطابق جاری رہیں ، مری روڈ ، کالج روڈ، صدر، سیٹلائٹ ٹاؤن ، علاقہ ایئرپورٹ کی آبادیوں میں چینلز نشریات جاری رہیں تاہم راول روڈ سے ملحقہ مقامات ، لیاقت باغ، کمیٹی چوک کے بعض علاقوں میں نشریات بند کردی گئیں، جن علاقوں میں نجی چینلز کی نشریات روکی گئیں وہاں کیبل پر سی ڈی چینلز دکھائے جاتے رہے جبکہ بھارتی چینل کا لوگو چھپا کر میچ دکھایا گیا، کئی علاقوں میں سخت عوامی ردعمل کے پیش نظر کیبل آپریٹرز ، نشریات کو بند کرنے سے گریزاں رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.