29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مصر میں جمہوریت کیلئے ریفرنڈم، ہزاروں ووٹروں کی قطاریں لگ گئیں
جنگ نیوز -
قاہرہ …مصر میں جمہوریت کیلئے ہونیوالے تاریخی ریفرنڈم کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے،پولنگ اسٹیشن پرہزاروں ووٹرز کی لائنیں صبح سویرے سے ہی بن گئیں۔قاہرہ میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرزکی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ جمہوری اور سیاسی اصلاحات کیلئے ہونیوالے اس ریفرنڈم میں شہری بڑی تعداد میں حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔صدر مبارک کوعہدے سے ہٹانے کے صرف پانچ ہفتوں بعد ہونیوالے ریفرنڈم کوتبدیلی کیلئے بڑی اہمیت دی جارہی ہے۔ریفرنڈم میں جمہوری اصلاحات کے ایک آئینی پیکیج پر عوام سے رائے لی جا رہی ہے۔ اگر یہ پیکیج منظور کر لیا گیا توآئندہ ملک کے صدر کی میعاد مقرر ہوسکے گی، صدارتی اختیارات میں کمی ہو گی، عدلیہ کو مضبوط اور سیاست کو شفاف بنایا جاسکے گا۔