29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
متحدہ قبائل پارٹی کا ڈرون حملوں کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…متحدہ قبائل پارٹی نے ڈرون حملوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر یہ حملے نہ رکے تو امریکا کیلئے قبائل سے افغانستان جانے والے راستے بند کردئے جائیں گے۔متحدہ قبائل پارٹی کے چیئرمین حبیب اللہ اورکزئی اور دیگر رہنماؤں نے ایکس سروس مین سوسائٹی کے ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیاکو بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ جارحیت کرنیوالے ڈرون طیاروں کو مار کیوں نہیں گرایا جاتا، حالات یہی رہے تو قبائلی امریکا کیلئے افغانستان جانیوالے راستے بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ڈرون حملوں کیخلاف پہلے سپریم کورٹ اور پھر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائیگا۔اس موقع پر ایکس سروس مین سوسائٹی کے ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے کہا کہ ڈرون حملوں کا فوری روکا جانا بہت ضروری ہے ۔