تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جعلی ووٹر لسٹوں کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے ،چودھری نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جعلی ووٹر لسٹوں کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اور افغان مہاجرین نادرا کی نرم پالیسی کی وجہ سے شناختی کارڈزبنوا رہے ہیں جبکہ چیئر مین نادرا علی ارشد حکیم نے کہا ہے کہ جعلی رجسٹریشن کرانیوالے90 ہزار افغان پناہ گزینوں کے شناختی کارڈز منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چودھری نثار علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔چودھری نثار اورکمیٹی کے دیگر ارکان نے نادرا کی قومی شناختی کارڈ بنانے کی نان ریزیڈنٹ پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔چیئرمین نادرا علی ارشد حکیم نے کہا کہ افغان مہاجرین ان کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ98 ہزار ڈپلیکیٹ شناختی کارڈزمنسوخ کئے گئے ہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ ایرانی شہری عبدالمالک ریگی سے پاکستان کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ برآمد ہونا قابل تشویش ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.