29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹیکسز کی شرح میں اضافے سے مہنگائی بیس فیصد تک بڑھ جائیگی
جنگ نیوز -
لاہور…ایف پی سی سی آئی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ٹیکسز کی شرح میں اضافے سے مہنگائی بیس فیصد تک بڑھ جائیگی۔ یہ بات ایف پی سی سی آئی لاہور کے نائب صدرعطا باجوہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ان ٹیکسز کو مسترد کرتی ہے۔ حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ عطا باجوہ کا کہنا تھا کہ خواتین کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں چیمبرز اور حکومت کے پاس ہنر مند خواتین کا ڈیٹا نہیں اس لئے وہ قرضوں کی سہولت سے محروم ہیں۔