29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وٹامنز سے بھرپورپھل اور سبزیاں بینائی کیلئے بیحد مفیدہیں،طبی تحقیق
جنگ نیوز -
نیویارک …ایک تحقیق کے مطابق وٹامنز سے بھرپورپھل اور سبزیوں کا استعمال بینائی کیلئے بیحد مفیدہے ۔خوش رنگ، مزیدار اور ترو تازہ پھل اور سبزیاں قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔امریکا میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ اپنی خوراک میں ہری بھری سبزیاں اور رس بھرے پھل استعمال کرتے ہیں انھیں آنکھوں کی بیماریوں سے کم ہی واسطہ پڑتا ہے۔اس کے علاوہ بڑھتی عمر کے ساتھ بینائی متاثر ہونے یا بیحد کم ہونے کا خطرہ بھی کم سے کم رہ جاتا ہے۔