تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

این اے172 ضمنی الیکشن،کارنر میٹنگز ، جلسے اور تیاریاں عروج پر

جنگ نیوز -
ڈی جی خان…ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے172 کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے کارنر میٹنگز ، جلسے اور تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ڈی جی خان کے حلقہ این اے172کی نشست سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کی وفات پر خالی ہوئی تھی جس پر اب ضمنی انتخاب29 مارچ کو ہوں گے ، اس نشست پر18 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ ق کے امیدوار اویس لغاری، پاکستان پیپلز پارٹی کے شبیر لغاری اور مسلم لیگ ن کے امیدوارجمعیت اہل حدیث کے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ عبدالکریم کے مابین متوقع ہے ، امیدواروں کی جانب سے رات دن کارنرمیٹنگز اور جلسوں کا سلسلہ جاری ہے اور عوام کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، پورے شہر کو ہورڈنگز اور انتخابی بینرز سے سجادیاگیاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.