29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹور ڈی پاکستان،دسواں مرحلہ آرمی کے اسد محمود نے جیت لی
جنگ نیوز -
راولپنڈی…ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ آرمی کے اسد محمود نے جیت لیا، سوئی سدرن گیس کے حبیب اللہ دس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔گجرات تا راولپنڈی ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں46 سائیکل سواروں نے شرکت کی، آرمی کے اسد محمود نے150 کلومیٹر کا فاصلہ3 گھنٹے،48 منٹ اور1 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، سوئی سدرن گیس کے حبیب اللہ دس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، واپڈا کے عبدالاحد نے مقررہ فاصلہ3 گھنٹے48 منٹ اور59 سیکنڈ میں طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، واپڈا کے صابرعلی کو اب تک مجموعی برتری حاصل ہے۔سائیکل سوار کل راولپنڈی سے ابیٹ آباد کے لیئے روانہ ہوں گے جہاں ریس کا اختتام ہوگا۔