تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹیکسز کی شرح میں اضافے پر ازخود نوٹس نہیں لے سکتا، شعیب سڈل

جنگ نیوز -
لاہور…وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت ٹیکسز کی شرح میں اضافے کو کسی چیمبر یا ٹیکس گزارنے ابھی تک چیلنج نہیں کیا۔ وہ خود نوٹس لینے کے مجاز نہیں۔وہ لاہور چیمبرمیں تاجروں سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کی نئی شرح کا قومی اسمبلی میں جائزہ لیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا موجودہ ڈھانچہ اچھا نہیں، اس میں بہت سی خامیاں ہیں۔ ملک میں جب تک ٹیکسز کا نظام شفاف نہیں ہو گا ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ ممکن نہیں۔ شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ لوگ شور تو بہت مچاتے ہیں لیکن احتساب کیلئے کوئی تیار نہیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.