تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سیالکوٹ میںآ ندھی،پاک فوج کی امدادی کارروائیاں شروع

جنگ نیوز -
سیالکوٹ…پاک فوج نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے علاقے کاکرال اور بہادر پور میں تیز آندھی کے باعث10 ہلاکتوں اور40 افراد کے زخمی ہونے پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی آندھی سے متاثرہ علاقے مرالہ ہیڈ ورکس ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں امدادی کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں ۔اس علاقہ میں کاکرال اور بہادر پور کے علاقوں میں دس افراد جاں بحق اور40 زخمی ہوئے،پاک فوج نے متاثرہ علاقوں کے لئے ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹاف، تین ایمبولینسیں، 500 افراد کا راشن اور جوانوں کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے بھیج دیا ہے جو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.