29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور: ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج 19ویں روز بھی جاری
جنگ نیوز -
لاہور…تنخواہوں میں اضافے کیلئے لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج انیس ویں روز بھی جاری ہے جس سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تمام سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کے ایک گروپ نے احتجاج کے دوران کام نہیں کیا۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دور سے آئے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیس مارچ تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اکیس مارچ کو ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے دھرنا دیں گے۔