تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور:قبضہ مافیا نے شہید پولیس اہلکار کی نابینا بیوہ کو دربدر کردیا

جنگ نیوز -
پشاور…دہشت گردی کا شکار ہونے والے پولیس کانسٹیبل احمد خان کی بیوہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ قبضہ گروپ سے اس کا مکان واگزار کرایا جائے، بصوت دیگر وہ خودکشی کریگی۔ پشاور خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل کی نابینا بیوہ حسرت بی بی نے جیو نیوز کو بتایا کہ علاقہ موسیٰ زئی بڈھ بیر کے بااثرلوگوں نے اس کے مکان پر قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی پولیس بھی قبضہ گروپ کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور اسے بچوں کے ساتھ گھر سے زبردستی بے دخل کیا گیاہے۔ حسرت بی بی نے بتایا کہ مکان اس نے اپنے شوہر کے شہدا پیکیج سے ملنے والی رقم سے تعمیر کروایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کی فریاد نہ سنی گئی تو وہ اپنے آٹھ بچوں سمیت خودکشی کرلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.