تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فرانس نے لیبیا پر پہلافضائی حملہ کرکے پہلا ہدف تباہ کردیا

جنگ نیوز -
پیرس …فرانسیسی طیاروں نے لیبیا پر فضائی حملہ کر دیا ہے ،فرانس کے وزیر دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیبیا کی فضائی ناکہ بندی کی نگرانی20طیارے کر رہے ہیں۔فرانسیسی طیارے سے لیبیا کی فوجی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔فرانسیسی طیارے نے لیبیا میں پہلا ہدف تباہ کردیا جبکہ بن غازی کے اطراف100 سے150 کلومیٹرعلاقے میں آپریشن ہورہا ہے۔اس سے قبل فرانس نے کہاتھا کہ لیبیا پر چند گھنٹے میں فضائی حملے کرسکتے ہیں،جبکہ لیبیا کے رہنما کرنل معمر قذافی کو دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اقوام متحدہ کے مطالبات کا احترام کریں یا پھر فوجی ایکشن کیلئے تیار ہوجائیں جبکہصدر اوباما کا کہنا تھا کہ قرارداد پر عمل فوجی کارروائی کے ذریعے کروایا جائے گا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ہمارے جنگی طیارے لیبیا روانگی کیلئے تیار ہیں۔ ناروے نے کہا ہے کہ وہ لیبیا میں فوجی مداخلت میں حصہ لے گا جبکہ ڈنمارک 6 ایف سولہ طیارے اور ایک ٹرانسپورٹ کیرئیر بھیجنے کی تیاری کررہا ہے، بلجیم کا بھی کہنا ہے کہ وہ 6ایف سولہ طیارے اور ایک فریگیٹ لیبیا بھیجے گا۔ لیبیا کے وزیر خارجہ نے حکومت مخالف فورسز کے خلاف فوجی کارروائی فوری طور پر روکنے کا اعلان کیاہے اور ان کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کا لیبیا میں فوجی کارروائی کی اجازت دینا ایک غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.