29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور: تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری
جنگ نیوز -
لاہور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ہال روڈ،لکشمی چوک، میکلوڈ روڈ اور دیگر علاقوں میں دکانوں کے تھڑے گرائے گئے۔ ہال روڈ کے تاجروں کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے تجاوزات ہٹانے کا وقت دیا۔ جس پر دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت خود جگہ صاف کر دی۔