تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی فتح،شائقین سڑکوں پر نکل آئے

جنگ نیوز -
کراچی…کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا گیا، شائقین کرکٹ سڑکوں پر نکل آئے اور قومی ٹیم کے حق میں نعرے بازی کی ۔پاکستانی عوام ہوم گراونڈز پر کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز تو نہ دیکھ سکی لیکن اس کے جوش وجذبے میں کمی نہ آئی ، شائقین نے شہرشہر ،گلی گلی بڑی اسکرینیں لگاکر اسٹیڈیم جیسا ماحول بنادیا، شائقین ہر چوکے ، چھکے اور ہر وکٹ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے اور جوں ہی کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو زیر کیا ، شائقین خوشی سے جھوم اٹھے ۔شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو ہراکردنیا کو بتادیا ہے کہ ورلڈ کپ پاکستان ہی جیتے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.