تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حاکم علی زرداری انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں منتقل

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدرآصف زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی حالت بگڑنے پر انہیں پمز اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر کے وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا۔اٹھاسی سالہ حاکم علی زرداری کو پیر کے روز برین ہیمرج ہونے پر تشویشناک حالت میں اسلام آباد کے پمز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی حالت دوروز بعدسنبھل گئی تھی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آج اچانک انہوں نے کھانا پینا بندکردیا جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت شعبہ میں لے جایا گیا جہاں انہیں اب وینٹی لیٹرپر رکھا گیا ہے۔حاکم زرداری کے علاج کیلئے پمز اور ملٹری اسپتال کے نو ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیاہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی صحت کے حوالے سے آئندہ چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.