29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
عوامی نیشنل پارٹی پیپلز پارٹی کے طفیلی جماعت ہے،ن لیگ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے سید دیدار شاہ کیس میں عدالت عظمی کے فیصلے اور قائد حزب اختلاف کی پٹیشن کے خلاف پیپلز پارٹی کا ساتھ دے کر ثابت کر دیاہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی طفیلی جماعت بن گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی رانا تنویر حسین،ڈاکٹر درشن،ملک شکیل اعوان،مرتضی جاوید عباسی اور ملک ابرار احمد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے این پی حکمرانوں کی کرپشن اور عدلیہ سے محاذ آرائی پرتو خاموش رہی لیکن اسمبلیوں اوراداروں کے درمیان محاذ آرائی میں صدر زرداری کا ہتھیا ربنی۔ارکان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کے خلاف خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قرارداد منظور کر کے اے این پی نے کرپشن میں ملوث افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے لیکن اس طرح کی قرار دادوں سے ان کے موقف میں کوئی تبدیلی یا لچک پیدا نہیں ہو گی۔