تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پورٹ قاسم پر برتھ نہ ملنے سے برآمدکنندگان کویومیہ20 ہزار ڈالرز کا نقصان

جنگ نیوز -
کراچی… پورٹ قاسم پر گزشتہ چار روز سے جہاز کو برتھ نہ ملنے کے باعث چاول کے برآمدکنندگان کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں چاول کے برآمدکنندگان نے صحافیوں کو بتایا کہ جہاز کو پورٹ قاسم پر برتھ نہ ملنے کے باعث برآمدکنندگان کویومیہ20 ہزار ڈالرز ڈیٹینشن چارجز ادا کرنے پڑرہے ہیں۔اس موقع پر رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین رحیم جانو کا کہنا تھا کہ چاول کے برآمدکنندگان پر سے مارکیٹ فیس ختم کردینا چاہیے اور مختلف سرکاری اداروں کے بجائے انہیں ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.