29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی…کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی چینلز کو24 گھنٹوں کیلئے بند کرنے کی علامتی ہڑتال کو ختم کرتے ہو ئے خالد آرائیں نے کہا کہ پیمرا نے مزید کارروائی کی تو دوبارہ ہڑتال کرسکتے ہیں اور48گھنٹے کے نوٹس پر چینل کی پوزیشن بدلنے کا حق رکھتے ہیں۔ یہ صرف علامتی ہڑتال ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو مزید اقدام اٹھائے جائیں گے۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے تمام کیبل آپریٹرز کو حکم دیا ہے کہ جیو گروپ کے تمام چینلز کی غیر قانونی بندش ختم کرکے آئندہ ایسی بندش سے با زرہا جائے ۔جیو کی جانب سے پٹیشن نمبر2011/821 امجد حسین شاہ بخاری نے داخل کی، جس کی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ جیو گروپ کے تمام چینلز کوفی الفور بحال کیا جائے اورکیبل پر جیو چینلز کی پوزیشن بھی تبدیل نہ کی جائے۔