تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی :فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ کراچی میں رات12بجے کے بعد سے فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس کے مطابق گلزار ہجری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ارشد نامی پولیس اہلکار جان بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کھارادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک جبکہ پرانا گولیمار میں بھی ایک شخص فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہوا۔ سولجر بازار کے علاقے میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر پر بھی آتش گیر مادہ سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم دفتر بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.