29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جھل مگسی: مسلح ڈاکوؤں کی ویگن پر فائرنگ ،8مسافر شدید زخمی
جنگ نیوز -
جھل مگسی: مسلح ڈاکوؤں کی ویگن پر فائرنگ ،8مسافر شدید زخمی
جھل مگسی…جھل مگسی کے علاقے گنداواہ روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے مسافر ویگن پر فائرنگ کرکے 8مسافروں کو شدید زخمی کردیا۔لیویز ذرائع کے مطابق مسافر ویگن ڈیرہ مراد جمالی سے درگاہ فتح پور عرس مبارک کی شرکت میں جارہی تھی کہ راستہ میں مسلح ڈاکوؤں نے مسافر ویگن کو لوٹنے کی خاطر روکنے کی کوشش کی تو نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے مسافر ویگن پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔جس سے 8، مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔لیویز نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے گنداواہ ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔