29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:بچوں کے جھگڑے پر اشتہاری نے محلے دارقتل کردیا
جنگ نیوز -
لاہور:بچوں کے جھگڑے پر اشتہاری نے محلے دارقتل کردیا
لاہور…لاہور کے علاقے فیض باغ میں بچوں کے جھگڑے پر اشتہاری نے فائرنگ کرکے محلے دار کوقتل کردیا ۔پولیس کے مطابق مصری شاہ کے علاقے فیض باغ میں اشتہاری ملزم احمد خان کا اپنے محلے داربلال سے بچوں کی لڑائی پر جھگڑا ہو گیا،جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے بلال کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں