29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
الطاف حسین کا کارکن غلام حسین جعفری کی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہار
جنگ نیوز -
الطاف حسین کا کارکن غلام حسین جعفری کی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہار
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فائرنگ کے واقعہ میں ایم کیوایم ناظم آبادگلبہارسیکٹرکے کارکن غلام حسین جعفری کی المناک شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے غلام حسین جعفری کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں آ پ کے ساتھ ہیں۔جناب انھوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدغلام حسین جعفری کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطافرمائے۔ الطاف حسین نے فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی کارکن شفیع سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعاکی ہے۔