29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شیخوپورہ: زیرحراست ملزم کی فائرنگ سے پولیس رضا کار جاں بحق
جنگ نیوز -
شیخوپورہ: زیرحراست ملزم کی فائرنگ سے پولیس رضا کار جاں بحق
پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا
شیخوپورہ…شیخوپورہ کے علاقہ پولیس چوکی نور شاہ میں ڈکیتی کے زیرحراست ملزم نے مبینہ طور پر پستول چھین کر فائرنگ کر دی،جس سے پولیس رضا کار جاں بحق ہو گیا،چوکی میں موجود دیگر پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ رانا شاہد پرویز کے مطابق پولیس ڈکیتی،قتل اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم فقیرحسین کو گرفتار کرکے چوکی نور شاہ لائی۔جہاں ملزم نے رضا کار محمد اقبال کا پستول چھین کر اچانک فائرنگ کردی،جس سے محمد اقبال ہلاک ہو گیا،اسی دوران دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرکے ملزم فقیر حسین کو بھی مار دیا۔دوسری جانب پولیس رضا کارمحمد اقبال کی بیوہ اور دوسرے رشتے داروں نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ محمد اقبال کو سازش کے تحت قتل کیاگیا ہے