29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کوئٹہ،سورینج میں کوئلے کی کان میں دھماکا،ایک کان کن ہلاک
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے ایک کان کن ہلاک ہو گیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے 35 کلو میٹر مشرق کی جانب سورینج کے مقام پر پی ایم ڈی سی کی کان میں گیس بھر جانے سے یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے جس کے بعدکان کا ایک حصہ گر گیا اوراس میں کام کرنے والے مزدور اندر ہی پھنس گئے ۔پاکستان سینٹرل مائینز لیبر فیڈریشن کے صدر بخت خان نے کان میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے جیونیوز کو بتایا کہ دھماکے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے کیونکہ کان میں 50 سے زائد کان کن پھنسے ہوئے ہیں۔۔ مقامی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کردیا اور ایک کان کن کی لاش نکال لی۔