تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹورڈی پاکستان سائیکل ریس کے شرکا ایبٹ آباد روانہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…16ویں ٹورڈی پاکستان سا ئیکل ریس کے11 ویں اور آخری مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، سائیکلسٹ اسلام آباد سے ایبٹ آباد کی طرف روانہ ہوگئے ہیں ۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کھیل ڈاکٹر لال چندنے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد سے سائیکلسٹس کو رخصت کیا ۔اسلام اباد سے ایبٹ آباد تک 43 سائیکلسٹس 120 کلومیڑ کا فاصلہ طے کریں گے۔واپڈا کے محمد صابر تین منٹ کی مجموعی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں ۔ سولہویں ٹورڈی پاکستان سائیکل ریس کا آغاز 8 مارچ کو مزار قائد اعظم کراچی سے ہوا تھا ، سائیکلسٹس 1660 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ایبٹ آباد پہنچیں گے۔ریس کے اختتام پر شرکا میں 10 ہزار ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.