29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کافی پینے سے خواتین دل کے امراض سے محفوظ رہ سکتی ہیں،تحقیق
جنگ نیوز -
اسٹاک ہوم…خوشبو دار بھاپ اڑاتی کافی دنیا بھرکا پسندیدہ مشروب تو ہے ہی لیکن یہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔نئی تحقیق کے مطابق کافی کا مناسب استعمال خواتین میں دل کے امراض اور اسٹروک کے خطرات کم کرسکتا ہے۔سوئیڈن میں دس سال کی تحقیق کے دوران چونتیس ہزار سے زیادہ خواتین پر کافی پینے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ۔تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو خواتین دل کے امراض کا شکار نہیں، اگر دن میں ایک کپ سے زیادہ کافی کا استعمال کریں تو ان میں دل کے امراض اور فالج کے خطرات بیس سے پچیس فی صد کم ہو جاتے ہیں۔