29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اے ٹی پی ماسٹرز، رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ فائنل میں
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…عالمی نمبر ایک رافیل نڈال تو انڈین ویلز اے ٹی پی ماسٹرز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے لیکن راجر فیڈرر کو نوواک جوکووچ نے ٹھکانے لگا کر فائنل سے محروم کردیا۔ انڈین ویلز میں جاری اے ٹی پی ماسٹرز ایونٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا جب اسپین کے رفائیل نڈال اور نوواک جوکووچ فائنل میں پہنچ گئے،،آسٹریلین اوپن چیمپین سربیا کے نوواک جوکووچ نے تین مرتبہ کے چیمپین راجر فیڈرر کو چھ،،تین،،تین ،،چھ اور چھ،،دو سے ٹھکانے لگا کر رواں سیزن میں اپنی مسلسل فتوحات کی تعداد سترہ تک پہنچا دی،،پیر کو جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں وہ اب عالمی نمبردو کی حیثیت سے راجر فیڈرر کی جگہ سنبھال لیں گے،، فائنل میں ان کا سامنا اسپینش کھلاڑی رفائیل نڈال سے ہو گا جنہوں نے ارجنٹینا کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کو چھ،،چار اور چھ،،چار سے شکست دی،،نڈال اس ایونٹ کو2007 اور2009میں بھی جیت چکے ہیں۔