تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کوئٹہ،کان میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد5ہو گئی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں دھماکا ہوا ہے جس سے 46کے قریب مزدور کان میں پھنس گئے ہیں ، جبکہ5ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے 35 کلو میٹر مشرق کی جانب سورینج کے مقام پر پی ایم ڈی سی کی کان میں گیس بھر جانے سے یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے جس کے بعدکان کا ایک حصہ گر گیا اوراس میں کام کرنے والے مزدور اندر ہی پھنس گئے ۔پاکستان سینٹرل مائینز لیبر فیڈریشن کے صدر بخت خان نے کان میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے جیونیوز کو بتایا کہ دھماکے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے کیونکہ کان میں متعدد کان کن پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کردیا ہے اور5ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.