تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ، معمولات زندگی متاثر

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور اور گرد و نواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں نو سے دس گھنٹوں تک بجلی بند رہتی ہے۔ طویل اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے برقی آلات خراب ہونے کی شکایات بھی عام ہیں۔ شہریوں نے پیسکوسے لوڈشیڈنگ کے شیڈول پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پیسکو کے مطابق خیبر پختون خوا میں شارٹ فال700 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.