29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹانک ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ کل ہوگی
جنگ نیوز -
ٹانک…خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے69ٹانک پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی ۔ انتخابات میں اکیس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پیر کے روز ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے96 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔ ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگئی اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔ اس حلقے میں اکیس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پریزائڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے ہیں۔