29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بالی ووڈ میں آئٹم سونگز کا بخار،ملیکہ اور دپیکا بھی میدان میں آگئیں
جنگ نیوز -
ممبئی…مُنی کے بدنام ہونے سے شیلا کی جوانی کے بعد کسی کی ڈارلنگ بن جانے تک کے آئٹم نمبرز کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ میں آجکل آئٹم گانوں کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ہر دوسرے فلم میں آئٹم گانے کی شمولیت کو لازمی بنایا جارہا ہے۔جہاں گذشتہ دنوں ملائیکا اروڑا نے فلم دبنگ،کترینہ نے فلم تیس مار خان اور پریانکا نے فلم سات خون معاف میں اپنے آئٹم گانوں سے بے پناہ داد وصول کی وہیں اب فلم دم مارو دم میں دپیکا پڈکون "دم مارو دم "نامی گانے جبکہ فلم Thank Youمیں ملیکہ شیروات اپنے آئٹم سونگ 'رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی"کیساتھ میدان میں آگئی ہیں۔ملائیکا،کترینہ اور پریانکا نے تو اپنے آئٹم گانوں میں منفرد رقص سے سب کی داد سمیٹ لی ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا دپیکا اور ملیکہ بھی اپنے آئٹم گانوں سے ایسا ہی سحر قائم کرپاتی ہیں یا نہیں۔