تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان، ہلاک اورلاپتا افرادکی تعداد20ہزارسے زائد ہونے کاخدشہ

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں11مارچ کے زلزلے اور سونامی کے بعدہلاک اور لاپتا افراد کی تعداد بیس ہزارسے تجاوز ہونے کاخدشہ ہے۔ حکام نے آٹھ ہزار سے زائد افرادکی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ ہزاروں لاپتا ہیں۔ جنگ عظیم دوئم کے بعدجاپانی معیشت کوشدید نقصان پہنچاہے۔جاپانی پولیس نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ صرف ایک علاقے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد15 ہزار ہوسکتی ہے۔جب کہ زلزلے اور سونامی کے نو دن بعدبھی نیوکلئیر پاور پلانٹ کے6 ری ایکٹرز کوٹھنڈا کرنے کے لیے3سوسے زائدانجینئرز مصروف عمل ہیں۔ انجینئرزنے امید ظاہر کی ہے کہ فیوکوشیما ایٹمی پاورپلانٹ کے چار ری ایکٹر کے کولنگ سسٹم کوبجلی کی بحالی کاکام آج مکمل کرلیا جائے گا ۔ تاہم متاثرہ علاقے میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔حکام نے قریبی علاقے کے مکینوں کو تابکاری کے اثرات سے بچنے کے لیے چھتریوں کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق سونامی اورزلزلے سے جاپانی معیشت کو 2سوبلین ڈالر کا نقصان ہواہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.