29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شہزارہ ولیم اور ان کی منگیتر کیٹ میڈلٹن پر بنائی گئی ٹیلی فلم کا ٹریلر ریلیز
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…امریکہ میں ایک نجی ٹی وی چینل نے بر طانوی رائل خاندان کے چشم وچراغ شہزادہ ولیم اور ان کی منگیتر کیٹ میڈلٹن پر تیار کردہ فلم کے ٹریلر کو ریلیز کر دیا ہے۔Willaim and Kateنا می اس فلم میں شہزادہ ولیم اور کیٹ کی یونیورسٹی میں پر وان چڑھتی دوستی ،محبت اورمنگنی تک کے سفر کو تفصیلی طور پر پیش کر نے کی کو شش کی گئی ہے۔اس فلم میں بر طانو ی اداکارہ Luddington Camillaنے مستقبل کی شہزادی کیٹ اوراداکار Nico Eversنے شہزادہ ولیم کے کر دار کو بخوبی نبھاتے ہوئے دنیا بھر کے سامنے ولیم اور کیٹ کی محبت بھری داستان پیش کی ہے۔اس فلم کے ٹریلر کو ریلیز کے بعد عوام کی طرف سے بے پنا ہ پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جسے تشہیر کے بعد 29اپریل کو منعقدہ شاہی شادی سے قبل18اپریل کو ٹی وی پر پیش کر دیا جا ئے گا۔