تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لندن اولمپکس :وینیوز پر بوتلوں،موبائل اور دیگر آلات پر پابندی زیر غور

جنگ نیوز -
لندن…اولمپکس 2012کی میزبانی حاصل کرنے کے بعد لندن میں ان اولمپکس کو کامیاب بنانے کی تیاریاں تیزی سے جارہی ہیں اور اسٹیڈیمز کے علاوہ حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ایک طرف تو2012لندن اولمپکس کے منتظمین سووینےئرز،یادگاری سکوں اوراولمپک میسکوٹ کوبیحد اہمیت دے رہے ہیں تو دوسری جانب حفاظتی اقدامات کو بھی سخت بنانے پر پوری طرح توجہ دیئے ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں منظرعام پر آنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق لندن اولمپکس کے منتظمین شائقین کی جانب سے وینیوز پر پانی کی بوتلوں، سینڈوچز،موبائل فونز اورموسیقی کے آلات لانے پر پابندی لگانے پر غورکررہے ہیں۔سخت ترین سکیورٹی اقدامات کو ممکن بنانے کے لیے ناصرف تماشائیوں کے بیگزز کا ایکسرے کیا جائیگا بلکہ پیشگی اقدامات کے تحت ٹکٹس خریدنے والے افراد کو قواعد و ضوابط کی7ہزار350الفاظ پر مشتمل ایک دستاویز پر بھی دستخط کرنا ہونگے جس میں ممنوعہ اشیاء کی فہرست بھی شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.