تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ق لیگ کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق نے پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ق کا ہنگامی اجلاس آج پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کی صدارت میں ہوا جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں شرکت کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرون حملوں اور ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اجلاس میں چوہدری پرویزالہی، مشاہد حسین ، امیرمقام، غوث بخش مہر، فیصل صالح حیات، کامل علی آغا، ڈاکٹر خالد رانجھا ،ایس ایم ظفر، نیلوفر بختیار اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.