تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جیونیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کیس کی تفتیش کا اہم کردار قتل

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کے مقدمے میں تفتیش میں اہم کردار ادا کرنے والے ایک اور پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا،مقتول کے نام کی پرچی کیس کے مخبر کی لاش کے ساتھ پہلے ہی برآمد ہوگئی تھی۔۔پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے سے متصل گلزار ہجری پولیس لائن کے باہر گذشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کے شعبہ تفتیش کے ہیڈ کانسٹیبل ارشد کنڈی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،مقتول اس سے قبل گلشن اقبال انویسٹی گیشن میں تعینات تھا،،29 جنوری کو جیو نیوز کے رپورٹر ولی بابر قتل کیس میں ملوث گاڑی برآمد کروانے والے اور شہری رجب کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا تھا،مقتول کی جیب سے برآمد ہونے والی پرچی پر’ارشد کنڈی کے لئے ایسے ہی انجام ‘کی دھمکی دی گئی تھی،جس کے آگلے روز اسکا تبادلہ سہراب گوٹھ انویسٹی گیشن میں کردیا گیا،تاکہ اسی تھانے کے پولیس کواٹرز میں رہائش پزیر ہونے کی وجہ سے جان محفوظ رہ سکے،ولی بابر کے قتل میں ملوث گاڑی کا نمبر پلیٹ نوٹ کرنے والے پولیس اہلکار اصف کو 31 جنوری کو لیاقت آباد کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا،ولی خان بابر کو رواں سال 13 جنوری کو دفتر سے اپنی رہائش گاہ کی جانب جاتے ہوئے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا،،جس کے قاتلوں کا تو تاحال سراغ نہیں مل سکا،لیکن کوشیش کرنے والے تین افراد ننشانہ بن چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.