29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور: ینگ ڈاکٹرز کے وفد کی سیکرٹری صحت سے ملاقات
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے جنرل اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے بارہ رکنی وفد نے سیکرٹری صحت پنجاب فواد حسن فواد سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے اپنے مطالبات سے سیکرٹری صحت کو آگاہ کیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق سیکرٹری صحت فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے یکم جولائی سے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ اعلان وزیراعلیٰ شہباز شریف کریں گے۔ جنرل اسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر طارق صلاح الدین کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز عوام کو خیر سگالی کا پیغام دینے کے لئے ہڑتال مؤخر کر دیں۔