29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سیالکوٹ:طوفان سیمتاثرہ دیہاتوں میں ریلیف کیمپ قائم
جنگ نیوز -
سیالکوٹ…سیالکوٹ میں طوفان سے متاثرہ دیہات میں ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے۔ پنجاب حکومت نے نقصانات کا جائزہ لینے محکمہ مال کی سات ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ہیڈمرالہ کے چار دیہات میں ہفتہ کے روز تیز جھکڑ چلے۔ جن کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ طوفان سے پانچ افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔ ریلیف کیمپوں میں لوگوں کو کھانا اور خشک راشن دیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر عشر و زکوٰة ملک ندیم کامران، منشااللہ بٹ اور دیگر لیگی رہنماؤں نے متاثرہ علاقے بہادر پور کا دورہ کیا۔ وہ جاں بحق ہونے والے تین افراد کے گھر گئے اور لواحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔