29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ :بھارت کی ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ
جنگ نیوز -
چنئی…ورلڈ کپ گروپ بی کے آخری میچ میں بھارت ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔گروپ بی کی یہ دونوں ٹیمیں اگر چہ کہ پہلے ہی کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں تاہم حتمی گروپ پوزیشن اس میچ کے بعد ہی پتہ چلے گی، جس کے بعد اس بعد کا بھی فیصلہ ہوگا کہ کونسی ٹیم کوارٹر فائنل میں کس ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔بھارتی ٹیم میں کپتان دھونی کے علاوہ ٹنڈولکر، گوتھم گمبھیر، کوہلی، یوراج سنگھ، سریش رائنا، یوسف پٹھان، راوی چندرا اشون،ہربھجن سنگھ ، ظہیر خان اور مناف پٹیل شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کپتان کرس گیل سمیت ڈیون اسمتھ،کرک ایڈورڈ،ڈیون براو،رام نریش سروان،کیرون پولارڈ،ڈیوان تھومس،ڈیرن سمی،اندرے رسل،سلیمان بین،ڈیوینڈرا بیشو،راوی رام پال۔