29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹی بی کی موثر دوابنانے کے لئے اہم ترین پروٹین دریافت
جنگ نیوز -
کراچی… صحت کے حوالے سے ٹی بی کے مریضوں کے لئے خوش خبری ہے کہ ٹی بی کی موثر دواتیار کرنے کے لئے اہم ترین پروٹین دریافت کر لیاگیا ہے۔ انسانی پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والی بیماری سے ہر سال لاکھوں افراد جان سے جاتے ہیں۔ ٹی بی کے علاج کے لیے اب تک دنیا بھرمیں زیادہ موثر دوائیں دستیاب نہیں تھیں۔ تاہم لندن کے امپیریل کالج کے سائنس دانوں کی دریافت نے ٹی بی کے مریضوں کو خوش خبری دی ہے۔ ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والا پروٹین، انسان کے مدافعتی نظام کو ٹی بی کی وجہ بننے والے بیکٹیریا کے خلاف طاقت ور بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔