29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئی سی سی ورلڈکپ:زمبابوے نے کینیا کو 161رنز سے ہرا دیا
جنگ نیوز -
کول کتہ…زمبابوے نے آئی سی سی ورلڈ کپ گروپ اے کے آخری میچ میں کینیا کو 161رنز سے شکست دے کر گروپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے، واضح رہے کہ دونوں ہی ٹیمیں پہلے ہی کوارٹر فائنل مرحلے سے باہر ہوچکیہیں۔ زمبابوے نے کینیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 308رنز بنائے اور کینیا کو میچ جیتنے کیلئے309رنز کا ہدف دیا۔جواب میں کینیا کی ٹیم صرف چھتیس اوورز میں ایک سوسینتالیس رنزبنا کرآل آوٴٹ ہوگئی۔کینیا کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی زمبابوے کی بولنگ کا ڈٹ کا مقابلہ نہ کرسکا، اوپنر ڈیوڈ اوبایا صفر پر ہی آوٴٹ ہوگئے جبکہ ایلیکس اوبانڈا تیئس رنز بنا کرآوٴٹ ہوئے۔ان کے بعد کولن اوبایا بھی صرف ایک رن بنانے میں کامیاب ہوئے ، وہ سیبانڈا کے ہاتھوں رن آوٴٹ ہوئے۔ان کے بعد ٹکولو اور مِشرا بھی بالترتیب دس اور چار رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔ان دونوں کے بعد راکب پٹیل اورنیہیمیااودھمبو نے کچھ مزاحمت کی ، پٹیل چوبیس رنز بناکر آوٴٹ ہوئے جبکہ اودھمبو نے ناقابل شکست چوالیس رن اسکور کئے۔پٹیل کے بعد آنے والا کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا اوریوں پوری کینین ٹیم چھتیس اوورز میں ایک سو سینتالیس رن بناکرآوٴٹ ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے رے پرائس،گریگ لیمب،گریم کریمر نے بالترتیب دو، دو وکٹیں حاصل کی جبکہ کرس ایم فو اورپروسپر اوتسیا نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔