29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فیصل آباد:پاور لومز کو خام مال فراہم کرنیوالوں کی ہڑتال، کام بند
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد ٹیکسٹائل سائیزنگ انڈسٹری نے ہڑتال شروع کر دی ہے۔ جس سے پاور لومز انڈسٹری کو خام مال ملنا بند ہو گیا ہے۔ کارخانے بند ہونے سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بھی بے روزگار ہو گئے ۔۔حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو دوہزار سات میں سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرارر دے دیا ۔جس کے بعد سے ٹیکسٹایل انڈسٹری کے بہت سے شعبے سیلز ٹیکس کے زمرے سے باہر ہو گئے تھے لیکن سولہ مارچ سے حکومت نے دوبارہ ٹیکسٹایل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس کا نفاذ کر دیا ہے جس سے ٹیکسٹایل سائیزنگ انڈسٹری پر بھی سترہ فیصد سیلز ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے جس کے خلاف آل پاکستان ٹیکسٹائل سائیزنگ انڈسٹری نے ہڑتال کی کال دیتے ہوئے اپنے کارخانے بند کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے پاور لومز کو کپڑا تیار کرنے کے لیے خام ملنا بند ہو گیا اور اس سے پاور لومز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر پاور لومز ملکان نے بھی سائیزنگ انڈسٹری کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے سائیزنگ ایسوسی ایشن نے آج سے چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی کیمپ لگانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔