29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یمن:مظاہرین پر حملے کے خلاف انسانی حقوق کے وزیرمستعفی
جنگ نیوز -
صنعا…یمن میں حکومت مخالف مظاہرین پر حملے کے خلاف انسانی حقوق کے وزیر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔یمن میں انسانی حقوق کے وزیر ہدیٰ البان نے حکومت کی کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی وزارت اور پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے استعفیٰ مظاہرین پر فائرنگ کے اس واقعے کے خلاف دیا ہے جس کے دوران52 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے صدر علی عبداللہ صالح کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔ ادھر بحرین میں سیکورٹی فورسز نے ہیومن رائٹس گروپ کے سربراہ کو حراست میں لے لیا ہے، یہ بات ان کے ایک ساتھی رکن نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتائی۔