تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

صدر زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی حالت بدستور تشویشناک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدرآصف زرداری کے والد حاکم علی زرداری پمز اسپتال اسلام آبادکے انتہائی نگہداشت شعبے میں وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔اٹھاسی سالہ حاکم علی زرداری کو پیر کے روز برین ہیمرج ہونے پر تشویشناک حالت میں اسلام آباد کے پمز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ حاکم زرداری انتہائی نگہداشت کے شعبے میں بدستور وینٹی لیٹرپر ہیں۔ پمز اور ملٹری اسپتال کے نو ماہر ڈاکٹرز ان کا علاج کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق آج حاکم علی زرداری کے بخار میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن ان کی حالت تشویشناک ہے۔ آج اسپتال میں حاکم علی زرداری کی بیٹیوں عذرا فضل اور فریال تالپور نے پمز اسپتال ان کی عیادت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.