تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کوئٹہ،سورینج میں کوئلے کی کان میں دھماکا،7کانکن جاں بحق

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں سات کانکن جاں بحق جبکہ 45تاحال پھنسے ہوئے ہیں کان میں پھنس جانے والے کانکنوں کو نکالنے کیلئے پاک آرمی کی مددطلب کرلی گئی ریسکیوحکام کاکہناہے کہ ملبہ ہٹانے میں دودن لگ سکتے ہیں۔چیف مائنزانسپکٹرافتخاراحمدکے مطابق کوئٹہ سے 35 کلومیٹرمشرق کی جانب سورینج کے مقام پرپی ایم ڈی سی کی کان میں گیس بھرجانے سے یکے بعددیگرے کئی دھماکے ہوئے جس کے بعدکان کاایک حصہ گرگیا اور اس میں کام کرنے والے 52مزدوراندرہی پھنس گئے۔واقعے کے نتیجے میں 7کانکن جاں بحق جبکہ 45مزدور تاحال چھ ہزار فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ریسکیوعملے کے پاس جدید آلات نہ ہونے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے لہذا پاک فوج کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں ۔ ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے میں ایک اندازے کے مطابق تقریبادو دن لگ سکتے ہیں،مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔سیکریٹری مائنز مشتاق رئیسانی کاکہنا ہے کہ میتھین گیس کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے کان کو بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ کان کنوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ زیادہ کوئلہ حاصل کرنے کے لالچ میں ہوا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.