تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:رات سے اب تک فائرنگ کے واقعات میں 10افرادہلاک

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت10 افراد ہلاک ہوگئے ، کئی علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہے ۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو علاقے کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران دو افراد نے دم توڑ دیا ۔ واقعے کے بعد علاقے میں کاروبار بند ہوگیا اور صورتحال کشیدہ ہے ۔کھارا در میں بھی نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ، مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق گلزار ہجری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ارشد جاں بحق ہوگیا ۔ بغدادی کے علاقے میں فائرنگ کرکے25 سالہ کامران کو قتل کردیا گیاجبکہ پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے45 سالہ علی نواز اور لیاری کے علاقے کلری میں پیپلز اسٹیڈیم کے قریب30 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ لیاری کے ہی علاقے چاکیواڑہ میں بھی فائرنگ سے سیاسی جماعت سے وابستہ28 سالہ خوشنود مارا گیا ۔ سولجر بازار کے علاقے میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر پر بھی آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا تاہم دفتر بند ہونے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لسبیلہ کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے ایک منی بس کو آگ لگا دی جو جل کر خاک ہوگئی ۔ کراچی میں گزشتہ روز بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.